پاکستان

گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو 6سال بعد موت میکے کھینچ لائی

ڈیرہ اسماعیل خان( این این آئی)گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو 6سال بعد موت میکے کھینچ لائی، خاوند سے ناراضگی کی تھانے میں رپورٹ کے بعد عدا لت نے بھائیوں کی تحویل میں دیا، تھانہ پروآ کی حدود گائوں بھٹیسر غربی میںرات گئےبھائی غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بہن کو موت کی نیند سلادیا، مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر پولیس مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ میں محمد رفیق ولد عزیز اللہ بلوچ سکنہ گائوں بھٹیسر غربی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کی ہمشیرہ صغریٰ بی بی زوجہ لعل خان نے

6 قبل گھر سے بھاگ کر لعل خان ولد بشیر احمد بلوچ سکنہ جھوک مسو خیل سے شادی کی تھی دو روز قبل خاوند سے خانگی تنازعہ پر قریبی رشتہ دار کے ہمراہ تھانہ پروآ گئی جس پر پولیس نے روزنامچہ میں اندراج کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے اسے میرے حوالے کیا۔ ہم رات کو گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ علیٰ الصبح فائرنگ کی آواز سے بیدار ہوئے تو میرا بھائی سمیع اللہ گھر سے فرار ہورہا تھا، اس دوران ہمشیرہ صغر یٰ کو سنبھالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر اسکے قاتل بھائی کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button