اسلامک کارنر

ضرور سنئے اور اس پر غور کیجئے ۔نماز میں ایک غلطی جو بہت سارے لوگ کر جاتے ہیں ۔

وہ ایسی غلطی ہے جس سے نماز نہیں ہوتی ۔اس کو جان کر آپ نماز میں غلطی کرنے سے بچ جائیں گے اور آپ کی نماز رد نہیں ہو گی۔نماز ہر بالغ مرد اور عورت پر فرض ہے اور قیامت کے دن پہلا سوال ہی نماز کا ہوگا ۔اسی لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نماز کی سب بڑی اور چھوٹی غلطیاں صحیح کریں تاکہ ہم اس افضل عبادت کو صحیح طرح ادا کرسکیں ۔سجدے کی حالت میں یہ غلطی کی جاتی ہے جس سے نماز نہیں ہوتی وہ یہ ہے کہ جب بہت سے لوگ سجدہ کرتے ہیں۔

تو وہ اپنے پاؤں زمین سے جدا کر لیتے ہیں زمین سے اٹھا لیتے ہیں ۔یاد رکھیے گا یہ بہت بڑی غلطی ہے جس کی وجہ سے نماز نہیں ہوتی ہمیں اپنے پاؤں کی انگلیاں زمین پر رکھنی چاہیےسجدہ کرتے وقت ۔کیونکہ سجدے کی حالت میں کم سے کم پاؤں کی ایک انگلی کا زمین پر ہونا فرض ہے ۔ اس کے علاوہ پاؤں کی تین انگلیوں کا زمین کے ساتھ لگانا واجب ہے ۔اس چیز کی احتیاط نہ کرنے سے آپ لوگوں کی نماز مکروہ ہوجاتی ہے ۔اسی لئے آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی غلطیوں کو سدھارے اور نماز کو صحیح طریقے سے ادا کریں جس طرح اس کے ادا کرنے کا حق ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button