اسلامک کارنر

مولانا طارق جمیل کا ایک بیان جس میں انہوں نے کہا

مولانا طارق جمیل کا ایک بیان جس میں انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ ایک کام کرتا ہوں اس لئے میرا پیٹ بڑا نہیں ہوتا ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے بدترین برتن جسے آدمی بھرتا ہے وہ ہے اس کا پیٹ ۔سادہ غذا کھاؤ ساری زندگی بوڑھاپے میں بھی صحت مند ہوں گے ۔۔مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ میں دبئی میں تھا تو میرا ایک دوست ڈاکٹر تھا ۔اس نے کہا میں آپ کو چاٹ بنا کر دیتا ہوں آپ وہ کھائیں لیکن آپ نے اس کے ساتھ پانی نہیں پینا ۔مولانا نے کہا کھانے کے ساتھ پانی پینا تو میرے نبی کی سنت ہے ۔ ڈاکٹر نے کہا کہ اگر آپ سنت کے مطابق کھاتے ہیں تو پھر آپ پانی پی سکتے ہیں ہمارے ادھر لوگ جس طرح گردن تک بھر کر کھانا کھاتے ہیں ان کے لئے پانی پینا نہایت ہی خطرناک ہے ۔

ڈاکٹر نے کہا کہ اگر آپ سنت سے مطابقت رکھتے ہوں تو آپ پانی ضرور پئیں لے مولانا نے کہا اگر میں سنت کے مطابق نہ کھاتا ہوتا تو میرا پیٹ تو بہت باہر نکلا ہوتامیری خوراک کے مطابق میں بہت موٹا ہوتا ۔مولانا طارق جمیل فرماتے ہیں کہ دسترخوان پر ہاتھ کو روکنا سیکھ لیا جس نے اور غصے کے وقت زبان کو روکنا سیکھ لیا جس نے وہ انشاءاللہ عرشوں تک پرواز کرے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button