پاکستان

حکومت کا حج کے حوالے سے دو یا تین دن کے اندر قوم کو بڑی خوشخبری دوں گا

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ حج کے حوالے سے دو یا تین دن کے اندر قوم کو بڑی خوشخبری دوں گا۔ٹوئٹر پیغام میں مفتی عبدالشکور نے بتایا کہ پہلے دن سے میری کوشش تھی کہ کسی بھی طریقے سے تحریک انصاف حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگے حج کو کم سے کم کرکے عوام کو ریلیف دوں۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا اورچند ہی دنوں میں قوم کوخوشخبری دی جائے گی۔وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم 2022 کے تحت فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے 31 ہزار

253 عازمین کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button