پاکستان

ٹوئٹر ،فیس بک کے بعد عمران خان نے انسٹاگرام پر بھی حکمرانی کرلی

لاہور( این این ائی)سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک کے بعد سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسٹاگرام پر بھی حکمرانی کرلی،عمران خان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد 7 ملین ہوگئی ہے۔فالوورز میں اضافے کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز ہیں۔عمران خان انسٹاگرام اکائونٹ پر عوام کو اپنی پارٹی کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔اس کے علاوہ کبھی کبھی اپنے ماضی کی حسین یادیں بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔اقتدار سے ہٹنے

کے بعد عمران خان انسٹاگرام پر کافی فعال رہتے ہیں وہ اپنے جلسوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جن پر لاکھوں لائکس آتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button