قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کےحلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان،سیاسی جماعتوں میں دوبارہ گہماگہمی شروع ہوگئی
مکوآنہ (این این آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 108سمیت قومی اسمبلی کی 9اورصوبائی اسمبلی کے 3حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ 16اکتوبرکو پولنگ کروانے کا اعلان کردیا۔نئی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی
سیاسی جماعتوں میں دوبارہ گہماگہمی شروع ہوگئی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں سیلاب کی وجہ سے فیصل آباد حلقہ این اے 108سمیت قومی اسمبلی کے 8حلقوں میں 25ستمبر کو ہونیوالی پولنگ کو منسوخ کردیا تھا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ فیصل آباد سمیت قومی اسمبلی کے 8حلقوں میں پولنگ 16اکتوبر بروزاتوار کو ہوگی۔اجلاس میں حلقہ این اے 157ملتان اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 139‘209اور 241میں 9اکتوبرکو ہونے والی پولنگ کی تاریخ کو بھی عید میلاد النبی ?کی متوقع آمد کے باعث تاریخ کو تبدیل کرکے 16اکتوبر کو ہی کروانے کا اعلان کردیا۔اسی طرح قومی اسمبلی کے 9اورصوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات 16اکتوبرکو کروانے کا اعلان کردیا ہے الیکشن کی دوبارہ نئی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی سیاسی کارکنوں میں جوش وخروش پایا جا رہا ہے۔