پاکستان کے تیسرے بڑے شہر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا
مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد شہر اور گردونواح میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا قطاروں میں لگی ہاتھوں میں پیسے لئے کھڑی عوام آٹے کے لئے ترسنے لگی سرکاری کوٹے کا آٹا مبینہ مخصوص ڈیلرز کو سپلائی کیاجارہا ہے جو خفیہ سٹورز میں
اسٹاک ہورہا ہے اور صرف ہوٹلز کو سپلائی کیا جاتا ہے یا ان گاہکوں کو دیا جا رہا ہے جو ساتھ دیگر مہنگی اشیا بھی خریدیں ، یوٹیلیٹی سٹور پر بھی عوام کو ذلیل کیا جاتا ہے اور گھی چینی کے ساتھ دیگر اشیا زبردستی مہنگے داموں دی جاتی ہیں اور بل بھی نہیں دیا جاتا یہی حال کھاد کا ہے ڈی اے پی کھاد کا بوری دس ہزار سے اوپر جا چکی ہے اور غریب کسان کی قوت خرید سے باہر ہے جبکہ یوریا کا سرکاری ریٹ 2200روپے ہیں تاہم غریب کسانوں کو 2800میں بھی مشکل سے مل رہی ہے کھاد ڈیلرز غریب اور ان پڑھ کسانوں سیچ آن لائن فرد کا تقاضا کرتے ہیں جبکہ آن لائن فرد کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ان مشکل ترین حالات میں بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کو زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔