نیشنل خبریں

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور اساتذہ کو خوشخبری سنا دی، بڑا اعلان کر دیا

لاہور(این این آئی)برطانیہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے طلبا ء اور اساتذہ کیلئے 3 ہزارتعلیمی سکالر شپ کا اعلان کر دیا،یونیورسٹیوں کے طلبا ء اور اساتذہ کیلئے ماسٹر اور پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا،ہائر ایجوکیشن کمیشن نے درخواستیں طلب کر لیں۔برطانیہ نے یونیورسٹیوں کے طلبا ء اور اساتذہ کیلئے ماسٹر اور پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانیہ کامن ویلتھ پروگرام کے تحت تمام تعلیمی اخراجات ادا کرے گا۔ایم اے اور ایم فل کی سکالر شپ طلبا ء کیلئے جبکہ پی ایچ ڈی سکالر شپ اساتذہ کیلئے مختص کی گئی ہے۔یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ 18 اکتوبر تک ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button