پاکستان
عمران سب سے بڑا بہروپیا ہے اس کے حامی ہپناٹائزڈ، اندھے اور بہرے ہیں، خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جھوٹ، دین فروشی، ضمیر فروشی، اقربا پروری، نالائقی، بہتان تراشی کا دوسرا نام پی ٹی آئی ہے، عمران سب سے بڑا بہروپیا جھوٹا اور بددیانت شخص ہے اس کے حامی ہپناٹائزڈ، اندھے اور بہرے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے مزید کہاکہ انسانیت انصاف، استحکام، ترقی، خوشحالی، عوامی مصائب سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔