اتحادی چاہتے تھے عمران خان اقتدار میں مزید رہیں اورحالات کا سامنا کرسکیں، اسحٰق ڈارکا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی غیر یقینی معاشی صورتحال کے پیش نظر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اتحاد میں شامل کچھ لوگوں نے تجویز دی تھی عمران خان کو معاشی بحران کے نتائج کا سامنا کرنے
کیلئے اقتدار میں رہنے دیا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی حکومت کے اختتام سے قبل سابق وزیر اعظم نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیساتھ اپنی ہی حکومت کے پیکج کی نفی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی تھی جس کا کہنا ہے کہ سبسڈی سے صرف ضرورت مندوں کو ہی فائدہ پہنچنا چاہیے کیونکہ پاکستان اپنی مالی معاملات کو ترتیب دینے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ایک انٹرویومیں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ ان کے کچھ سیاسی اتحادیوں نے عمران خان کے مزید کچھ عرصہ اقتدار میں رہنے کی وکالت کی تھی تا کہ وہ حالات کا سامنا کرسکیں۔اسحٰق ڈار نے سابق وزیر اعظم کی برطرفی کی ضرورت کو جواز بناتے ہوئے کہا کہ ایسے میں سیاسی نقطہ نظر رکھنا خود غرضی ہوتا