پاکستان

لانگ مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، آج کی جیت لانگ مارچ کا افتتاح ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ ایک زوردار قسم کا مارچ ہوگا، ہم نے منظم طریقے سے پلان کیا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے عملی طور پر ثابت کرنا ہے اب بس بہت ہوگیا، اس ملک کے فیصلے ملک کے اندر ہوں گے اور ان کے نمائندے کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام ہوگا، الحمدللہ اس وقت ہم تمام سیٹوں پر لیڈ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button