تازہ ترینپاکستاننیشنل خبریں

حکومت سے چھٹکارا جمہوری کوشش سے ہی حاصل کیا جائے گا ، بلاول بھٹو نے واضح کر دیا

اکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے ، حکومت سے چھٹکارا جمہوری کوشش سے ہی حاصل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سٹیٹ بینک کا بل زبردستی منظور کرایا گیا ۔ پارلیمنٹ ، حکومت اور عدلیہ کےہاتھ باندھے جا چکے ہیں ۔ ہماری معاشی خود مختاری ، سلامتی پر حملہ کیا گیا ہے ، ہم حکومتی فیصلے کیخلاف مزاحمتی تحریک چلائیں گے ، موجودہ مہنگائی ، بیروزگاری ، آئی ایم ایف بجٹ پر توجہ نہیں ہٹانے دیں گے ۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ قائد عوام محترمہ بینظر بھٹو اور آصف زرداری نے پارلیمنٹ کو بالا دست بنایا ، اپوزیشن کے دو لانگ مارچ سے حکومت پر دباؤ زیادہ بڑھے گا ، فروری میں اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ یہ ہمارے کارکنوں اور عوام کا مطالبہ تھا ۔ ہم عوامی مسائل کے لئے سڑکوں پر آ رہے ہیں ، عوام اس مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ افغانستان میں جتنے بھی معاشی حالات خراب ہوں گے ان کا اثر یہاں پڑے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button