تازہ ترینلائف سٹائلنیشنل خبریں
پاکستان میں پہلی خواجہ سرا ء ڈاکٹر بن گئی

کراچی کی رہائشی خواجہ سراء سارہ گل ڈاکٹر بن گیئں۔
سارہ گل پاکستان کی پہلی خواجہ سراء ڈاکٹر ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگر میں یہ کرسکتی ہوں تو باقی خواجہ سرا ء بھی یہ کرسکتے ہیں۔ہمیں معاشرے کا بہتر فرد بننا چاہیے۔ہمت اور کوشش سے ہر مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔
سنیئر صحافی مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے جگر کے ٹکڑے ہیں، ہمیں ان کو سینے سے لگانا چاہیے۔میں ان کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے سارہ گل کی ایسی پرورش کی اور ان کو پڑھایا۔