تازہ ترینپاکستانصحت و زندگینیشنل خبریں

پشاور میں پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ سے سے حملہ، تین اہلکار زخمی

تھانہ بڈھ پیر کے علاقہ میں دہشت گردوں نے پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا۔ہینڈ گرنیڈ حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک اہلکار کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔زخمیوں میں ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کل (منگل کو) دہشت گردوں نے اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے،پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں دہشت گردی بھی مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button