تازہ تریندلچسپ و عجیب

آدمی نے اپنے 100 سال سے بھی پرانے گھر کا فرش اکھاڑا تو نیچے ایسا منظر کہ خود بھی حیران پریشان رہ گیا

برطانیہ میں ایک شخص نے اپنے گھر کا فرش تبدیل کرنے کیلئے اس کے بورڈز اکھاڑے تو نیچے سے اسے خفیہ تہہ خانہ مل گیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق بین مان نامی اس شخص نے سنہ 1900 سے بھی پہلے کا بنا ہوا گھر خریدا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے لکڑی کا فرش گل گیا جس کی وجہ سے اس نے اسے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ بین نے گھر کا فرش اکھاڑا تو نیچے اسے ایک خفیہ تہہ خانہ نظر آیا۔

بین کے مطابق وہ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گیا۔ جب وہ تہہ خانے میں گیا تو وہاں بیٹھنے کی جگہ بھی بنی ہوئی تھی۔ اسے لگتا ہے کہ یہ پرانے زمانے کے لوگوں نے شراب یا کھانے پینے کی اشیا ذخیرہ کرنے کیلئے بنایا تھا۔
بین نے اب اس تہہ خانے کی 4500 پاؤنڈ کا خرچہ کرکے تزئین و آرائش کی ہے اور اس کو اپنی ایک سالہ بیٹی کیلئے چھوٹے سینما گھر اور پلے گراؤنڈ کی شکل دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button