اسلامک کارنرتازہ ترین

امریکہ کی پہلی سٹی کونسل جس کے تمام کرتا دھرتا مسلمان ہیں

امریکی ریاست مشی گن کا شہر ہیم ٹریمک امریکہ کا پہلا شہر بن گیا ہے جس کی سٹی کونسل کے لگ بھگ تمام کرتا دھرتا مسلمان ہیں۔ دوسرے لفظوں میں یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ ہیم ٹریمک کی شہری حکومت مکمل طور پر مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ہیم ٹریمک ایک ایسا شہر ہے جس کی آبادی کا بڑا حصہ پولش امریکیوں پر مشتمل تھا تاہم اب یہاں عرب امریکیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔شہر کے میئر امیر غالب کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ عربوں یا مہاجروں کے ساتھ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔
ہیم ٹریمک کے میئر کا تعلق یمن سے ہے جب کہ ان کی سٹی کونسل میں شامل ایک کے سوا تمام ارکان ہی عرب ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جو رکن غیر عرب ہے وہ امریکہ میں ہی پیدا ہوا تھا اور نو مسلم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button