تازہ ترینلائف سٹائل

اداکارہ کاجول نے ممبئی میں 2 فلیٹس خرید لیے، قیمت کتنی ہے؟

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ممبئی کے علاقے جوہو میں تقریباً 12 کروڑ روپے مالیت کے دو فلیٹس خرید لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول نے یہ فلیٹس اپنی رہائش گاہ کے قریب ایک اونچی عمارت میں خریدے ہیں۔ ان کے فلیٹس عمارت کی 10 ویں منزل پر واقع ہیں اور ان کی قیمت 11 کروڑ 95 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

واضح رہے کہ جوہو ممبئی کے انتہائی پوش علاقوں میں سے ایک ہے جہاں کئی بالی ووڈ شخصیات نے رہائش رکھی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ جگہ ساحلِ سمندر پر ہونے کی وجہ سے ایک اہم تفریحی مقام بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button