تازہ تریننیشنل خبریں

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

منی لانڈرنگ کے کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ عدالت نےایف آئی اے کے منی لانڈرنگ چالان پر سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف، حمزہ شہباز و دیگر اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ، شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے ۔ نیب ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 16 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے ، ریفرنس میں کہا گیا کہ شریف خاندان و دیگر ملزمان پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔ حمزہ شہباز اور سلمانپ رایک ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔نیب ریفرنس کے مطابق شہباز شریف و دیگر ملزمان کے خلاف 4 ملزم وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں جن میں شاہد رفیق، یاسر مشتاق، محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button