تازہ ترینلائف سٹائل

فرحان اختر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی شادی کی تقریبات کا آغاز رسمِ حنا سے ہوگیا۔

گزشتہ روز فرحان اختر اور ان کی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر کی رسمِ حنا کی گئی جس کی چند تصاویر منظرِ عام پر آئیں ہیں۔ تصاویر میں کچھ خواتین کو دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نے پیلے رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے جبکہ ان میں ایک خاتون اداکارہ ریا چکرورتی ہیں، جو دلہن کی قریبی دوست ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں شبانہ اعظمی کو بھی دِکھایا گیا ہے جوکہ فرحان اختر کی سوتیلی ماں ہیں۔ دوسری جانب فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی کوئی تصویر یا ویڈیو منظر عام پر نہیں آئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی کورٹ ویڈنگ 21 فروری کو ہوگی اور اس سے پہلے ہفتے کے آخر میں ایک روایتی تقریب ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button