تازہ تریننیشنل خبریں

مولانا طارق جمیل کی اقرارالحسن کو ویڈیو کال، عیادت کی

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے حکومتی ادارے کے اہلکاروں کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی اقرارالحسن کو ویڈیو کال کرکے ان کی عیادت کی اور واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔

اقرارالحسن نے مولانا طارق جمیل کو بتایا کہ دعائوں کے صدقے اللہ تعالیٰ نے جان کی حفاظت فرمائی اور ان لوگوں کو دنیا کے سامنے لانے کا وسیلہ بھی بنایا، وہاں سے وزیراعظم نے ہی نکلوایا، اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال نے وزیراعظم سے درخواست کی اور وہ ادارہ وزیراعظم کے ماتحت ہے، انہوں نے اسی وقت پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا جبکہ قانونی کارروائی کی درخواست بھی دیدی گئی ہے ۔

مولانا طارق جمیل نے انہیں دعا دی کہ اللہ حفاظت فرمائے اور استفسار کیا کہ کراچی سے شفٹ ہوگئے ہیں جس پر اقرارالحسن نے بتایا کہ لاہور منتقل ہوگیا ہوں۔ طبیعت کے بارے میں اقرارالحسن نے بتایا کہ کان میں درد تھا اور ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا تو انہوں نے بتایا کہ پردہ پھٹ گیا، احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے انفیکشن ہوگیا اور درد ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button