تازہ ترینلائف سٹائل

نجی زندگی کیلئے چھٹی لینے پر انوشکا شرما ٹویٹر کے سی ای او کی مداح ہو گئیں

سماجی رابطے کی وی ب سائٹ ٹویٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کی جانب سے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے سلسلے میں کمپنی سے چھٹی لینے پر بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ان کی مداح ہو گئیں اور کہا کہ اب و قت آگیا ہے کہ یہ معمول بن جائے ۔

انوشکا شرما کی جانب سے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر پیراگ اگر وال کے فیصلے کی تعریف کی گئی ۔ واضح رہے کہ پراگ اگر وال کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے ، پراگ نے اس سلسلے میں اپنی اہلیہ کو وقت دینے کیلئے کمپنی سے چھٹی لی ہے تاہم چھٹیوں کے دوران بھی وہ اپنی ایگزیکٹو ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہیں گے ۔ ٹویٹر کی کارپوریٹ کمیونیکیشن کی سربراہ لورایگرمین نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ٹویٹر ایسے مواقعوں پر چھٹی لینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ، اور کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے موقعے پر 20 ہفتوں کی چھٹی کی اجازت ہو گی ، ہر فرد یہ چھٹیاں ضرورت کے مطابق لے سکتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button