تازہ تریننیشنل خبریں

راولپنڈی ٹریفک پولیس کی کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف مہم ، چالان بھی کئے

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی جانب سے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ، ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی گاڑیوں کے کالے پیپر اتار دیے ۔

سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ کالے پیپر لگانے سے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔ سی ٹی او کے مطابق سکیورٹی کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے تمام سرکل انچارجز کوخصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا امتیازکارروائی عمل میں لائی جائے، شہر کے تما م داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر کے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے پیپر موقع پر اتار کر چالان ٹکٹ جاری کئے جائیں ۔ سی ٹی او کے ترجمان کاشف سروش کے مطابق کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے متعلق قانون میں کوئی گنجائش نہیں ، لہذا شہری بھی کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بچنے کےلئے کالے پیپر استعمال کرنے سے گریز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button