تازہ ترینٹریولنیشنل خبریں

پی آئی اے نے لاہور اور کراچی سے شمالی علاقہ جات کے لیے پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے )13 مارچ سےلاہور اور کراچی سے گلگت اور سكردو کی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد کے بعد اب مُلک کے دیگر حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پروازوں کے آغاز کا مقصد موسم بہتر ہوتے ہی شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ابتدائی طور پر لاہور سےگلگت اور سکردو اور کراچی سے سکردو کی پرواوزں کا آغاز کیا جارہا ہےپی آئی اے نے گزشتہ سال ملک کے تمام حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں چلائی تھی۔پی آئی اے کی پروازوں سے ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد سیاح سکردو اور گلگت کی سیاحت کے لیے پہنچے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button