تازہ ترینلائف سٹائل
پولیس نے اداکارہ اننیا پانڈے کی گاڑی لاک کردی، ویڈیو سامنے آگئی

بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کی گاڑی لاک کردی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اننیا پانڈے ممبئی کےا یک سٹوڈیو میں شوٹنگ کیلئے موجود تھیں۔ ان کی گاڑی دیگر گاڑیوں کے ساتھ سٹوڈیو کے باہر تھی جو کہ نو پارکنگ ایریا تھا۔ ممبئی ٹریفک پولیس نے دیگر گاڑیوں کے ساتھ اداکارہ کی گاڑی بھی لاک کردی۔بعد ازاں اداکارہ کے سیکیورٹی سٹاف نے پولیس کے ساتھ معاملہ حل کرلیا۔ ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ اننیا پانڈے کی گاڑی وارننگ دے کر جلد ہی چھوڑ دی جائے گی۔