حکومت کے دن گنے جا چکے ، پارلیمانی عمل سے ان سے جان چھڑائیں گے ، شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، ہم پارلیمنٹ جائیں گے اور ایک پارلیمانی عمل سے ان سے جان چھڑائیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ، پاکستان کے مسائل کا یہی حل ہے کہ ان سے جان چھڑائی جائے ، آج اگر گورنر راج کی ضرورت ہے تو پنجاب میں ہے ، ہم اقدار میں حصہ نہیں مانتے ، عمران خان کی طرح کرسیوں سے چمٹنا نہیں چاہتے صرف شفاف الیکشن چاہتے ہیں ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپیکر بھی آئین وقانون سے بالا نہیں ، آئین توڑنے والے پر آرٹیکل چھ لگے گا، اس حکومت سے جلد نجات ملے گی ، عوام نئے مینڈیٹ سے آگے بڑھے گا،نیب نے ملک کی معیشت کومفلوج کر دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ بن چکاہے ، چیئرمین نیب کی نوکری کےدن بھی گنے جا چکے ہیں ۔