تازہ تریننیشنل خبریں
پی ٹی آئی کارکنوں کا سندھ ہاؤس پر دھاوا،شیری رحمان کا رد عمل آگیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی” اے آر وائی” کے ساتھ بات کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو بھی سندھ ہاؤس میں کیا وہ سراسر غنڈہ گردی ہے،پی ٹی آئی اراکین قانون ہاتھ میں لے رہے ہیں اور دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ پی ٹی آئی کیا کر رہی ہے ؟ارکان کو کیوں نہیں روک رہی؟
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے تھے۔