تازہ تریننیشنل خبریں

پی ٹی آئی کارکنوں کا سندھ ہاؤس پر دھاوا، مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا” حکومت تو نہیں بچا سکتے ، مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ بھائی، آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاؤ اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے ، پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے۔”

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا گیا۔ مشتعل کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑدیا اور اندر داخل ہوگئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز عطاء اللہ اور فہیم خان بھی کارکنوں کے ساتھ موجود تھے۔ اسلام آباد پولیس نے دونوں ایم این ایز سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button