تازہ تریننیشنل خبریں

سندھ ہاؤس پر حملے کے بعد شاہ محمود قریشی کا رد عمل بھی سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کے بعد وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کارکنوں سے اپیل کردی۔ جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ہر گز تھپکی نہیں دی جارہی، کارکنوں سے اپیل ہے قانون کو ہاتھ میں مت لیں۔انہوں نے کہا کہ بطور وائس چیئرمین اپیل ہے، پی ٹی آئی کےکارکن سندھ ہاؤس کو فوری خالی کردیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی قیادت میں کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بلاول بھٹو اور سعید غنی پریشان نہ ہوں، عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے اور انہیں شکست دیں گے، یہ پروپیگنڈہ ہے کہ ہم لوگوں کا راستہ روکیں گے۔انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ہمارےا تحادی ہمیں نہیں چھوڑیں گے، چودھری پرویزالٰہی کو اچھی طرح جانتا ہوں، وہ سیاسی فیصلہ کرتے ہیں جذباتی نہیں، 2018 کے الیکشن پی ٹی آئی نے نہیں ن لیگ نے ق لیگ کے راستے میں کانٹے بچھائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کو چیف منسٹری کی آفر کی جارہی ہے لیکن اگر کابینہ میں ن لیگ کے ارکان کی اکثریت ہوگی تو چیف منسٹر صاحب کیا کریں گے؟وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ تحریک انصاف میں مائنس ون کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مائنس ون کہیں بھی نہیں ہوتا، یہ آزمائے ہوئے فارمولے ہیں، کیا آصف زرداری اور نوازشریف مائنس ہوئے تھے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button