دلچسپ و عجیب

ضوابط پر عمل نہ کرنے والی کونسی ایپس پر کال کی سہولت بند رہے گی؟؟ وزرات مواصلات نے بڑا اعلان کر دیا

سعودی عرب کی وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ مملکت کے قوانین و ضوابط پر عمل نہ کرنے والی ایپس پر کال کی سہولت بند رہے گی۔ عرب نیوز نے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کسی کو بھی وہ ریڈ لائن پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو

ملک و قوم کی خودمختاری اور سکیورٹی کا تحفظ کرتی ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی جانب سے حساس ڈیٹا کو سوشل میڈیا لاپرواہی سے شیئر کرنے کے باعث صارفین کے ڈیٹا کو خفیہ رکھنا ایک عالمی چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے۔ عبداللہ السواحہ کے مطابق ’حکومت نے کچھ ایسی

کمپنیوں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف کارروائی کی ہے جنہوں نے صارفین کا ڈیٹا بیچا۔‘ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شعور اجاگر کرنا اور قوانین و ضوابط مرتب کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button