پاکستان

رمضان میں عمرہ کتنے پیسوں میں کیا جاسکتا ہے؟؟ نئے ریٹس مقرر، قیمتیں جانیے

رمضان مبارک کے آخری عشرہ میں عمرہ کرنے والوں کیلیے ٹریولز ایجنٹس 3 لاکھ سے ساڑھے5لاکھ روپے میں بکنگ کررہے ہیں۔ سعودی گورنمنٹ کی جانب سے ہر عمر اور محرم کے بغیر عمرہ کی اجازت ملنے کے بعد مسجد نبوی اور خانہ کعبہ میں اعتکاف اور رمضان کے آخری عشرہ کے ایام وہاں گزارنے والوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث ٹریولز ایجنٹس نے

اخراجات میں ہوش روبا اضافہ کردیا ہے۔ سعودی گورنمنٹ نے عمرہ زائرین کو رش سے بچانے کیلیے تین اوقات مقرر کئے ہیں مسجد الحرام میں داخلے کیلیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو بھی کی گئی ہے۔ سعودی گورنمنٹ کی جانب سے40 سال سے کم عمر پاکستانی زائرین کو فیملی کے بغیر اور45 سال سے کم عمر خواتین کیلیے محرم کی شرط

بھی ختم ہونے کے بعد رمضان المبارک کے آخری ایام اور مسجد نبوی اور خانہ کعبہ میں اعتکاف کرنے والے زائرین نے ویزا لگوانے اور بکنگ کیلیے ٹریولز ایجنٹس نے رابطے شروع کردیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button