پاکستان

عمران خان ایک بار پھر کس طرح اقتدار حاصل کرنے والوں کی نیندیں اُڑا دیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، ترجمان برائے فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی جمہوریت کو اپنے گھر کی کنیز بناکررکھنا چاہتے ہیں،اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز میں نامزد باپ اوربیٹا جس طرح وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ بنے ہیں اس کی حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،

سازش کے ذریعے حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے حلقہ این اے129 الاٹ کرنے پر مبارکباد دینے کیلئے آنے والے حلقے کے اکابرین ،پارٹی رہنمائوں اور دیرینہ کارکنوں سے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے آئندہ عام

انتخابات میںحلقہ این اے 129 سے انتخاب لڑنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہدایت کی ہے ،رہنمائوں اورکارکنوںنے پارٹی کی کامیابی کیلئے انفرادی اوراجتماعی کردارادا کرناہے اوراس کیلئے کارکنان اور عوام سے رابطے بڑھائے جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں بے پنا ہ معاشی مشکلا ت کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جتنے اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی اور ان شااللہ دوبارہ اقتدارمیں آکر ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے سازش کے ذریعے اس کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ(ن) سازش کے ذریعے اقتدارحاصل کرلینے کے باوجود خوف میں مبتلا ہیں اور عمران خان کے جلسوں میں عوام کی غیر معمولی تعداد کی شرکت نے ان کی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button