پاکستان
شہباز شریف سمیت پوری (ن) لیگ امتحان میں! پیپلز پارٹی نے حکومت سے کیا مطالبہ کر دیا؟
وفاقی کابینہ کی تشکیل میں پاکستان مسلم لیگ (ن)لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار، پی پی نے مسلم لیگ (ن)سے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود وفاقی کابینہ کی تشکیل نہ ہوسکی، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن)سے چاروں گورنرز اور آئینی عہدوں کے
ساتھ وفاقی کابینہ میں تین اہم وزارتوں کا بھی مطالبہ کردیا، جمعیت علما اسلام (ف) نے گورنر بلوچستان اور اے این پی نے میاں افتخار حسین کے لئے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ مانگ لیا ہے۔دوسری جانب جمعیت علما اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان بھی گورنر بلوچستان کے عہدے کا مطالبہ کیا گیا