پاکستان

لیاقت علی خان کے پوتے کون سے مشہور اداکار ہیں؟ جانیے ان سے متعلق حیران کن حقائق

لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم تھے۔ جنہوں نے قائدِاعظم کے شانہ بشانہ ملک کی آزادی و ترقی کے لیے بے شمار خدمت کی۔ ان کی خدمت کو رہتی دنیا تک پاکستان کی تاریخ میں سنہرے لفظوں میں تحریر کیا جائے گا۔ لیاقت علی خان کی فیملی میں

ان کی بیگم رعنا لیاقت علی سے متعلق ہم سب ہی جانتے ہیں۔ لیکن ان کے خاندان کے مزید افراد کو شاید کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ لیاقت علی خان کے پوتے ایک اداکار اور گلوکار ہیں، اور مشہور ڈرامے میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والا معروف ڈرامہ ‘ثبات’ میں ‘مسٹر فرید’ کا کردار کرنے والے اداکار ‘معظم علی خان’

پاکستان کے عظیم رہنما لیاقت علی خان کے پڑ پوتے ہیں۔ معظم علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں، ان کی آواز انتہائی خوبصورت ہے جس کی وجہ سے یہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مختلف شاعروں کی شاعری پڑھتے ہوئے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی دیئے گئے انٹرویو میں کہتے ہیں کہ: ” یہ سچ ہے کہ میرے بزرگ بڑے لوگ ہیں۔ میں پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم لیاقت علی خان کا پڑپوتا، ولایت علی خان کا پوتا اور مشرّف علی خان کا بیٹا ہوں۔ مجھے فخر ہے اپنے گھر والوں پر جنہوں نے اتنی محنت کی اور ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ لیکن میں یہ کبھی ظاہر نہیں کرتا کہ میں کس گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، میں نے اپنی پہچان اپنی آواز اور اپنے ہنر سے بنائی ہے۔ ہم تین بہن، بھائی ہیں۔ میں سب سے بڑا ہوں۔ پھر مجھ سے 10 سال چھوٹا بھائی عباس علی خان اور اس کے بعد بہن رباب ہے۔ میں نے پہلا گانا ’’تمہارے بِن‘‘ جو چھوٹے بھائی عباس کا لکھا ہوا تھا، ریکارڈ کروایا تھا۔ ”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button