لمبی چھٹیاں ۔۔ موجیں ہی موجیں ۔۔اس مرتبہ عید پر لمبی چھٹیاں ملیں گی عید الفطر کی تاریخ بتادی گئی
اس مرتبہ عید پر لمبی چھٹیاں ملیں گی، پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رہنے والے مسلمانوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قوی امکان ہے کہ عید الفطر پرپاکستان میں ملازمت کرنے والے افراد کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔پاکستانی حکومت کے احکامات کے مطابق عید الفطر کے سلسلے میں 29 رمضان
المبارک سے 3 شوال تک تعطیلات دی جائیں گی، اور چونکہ رواں برس پاکستان میں 30 روزے ہونے کا امکان ہے،اس لیے ملازمت پیشہ افراد کو اکٹھی 5 چھٹیاں مل جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ماہرین فلکیات کی پیشن گوئیوں کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز 3 اپریل بروز بدھ سے ہوا،جبکہ امارات میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ
کی پیشن گوئی بھی کی جا چکی۔ماہرین فلکیات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس بار یکم شوال کا چاند 2 مئی 2021 کو طلوع ہو گا تاہم یہ 3 مئی منگل کے روز ہی دکھائی دے گا۔ 3 مئی کو چاند دیکھنے کی صورت میں پاکستان میں مقیم کروڑوں مسلمان عید الفطر 3 مئی 2021ء کو منائیں گے۔ ماہرین فلکیات نے ناصرف عید الفطر، بلکہ عیدالضحیٰ اور حج کی تاریخوں کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی ہے۔