پاکستان

بس اتنی اوقات تھی انکی۔۔!! وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان میں انٹری، دیکھتے ہی راجہ ریاض نے کیا کرنا شروع کر دیا؟

وزیراعظم صاحب ہمارا بھی سلام لے لو وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض کی دہائی۔ہفتہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد کے موقع پر جب وہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہوں اور اراکین سے ملنے ان

کی نشستوں پر گئے تو تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہمیں بھی مل لیں جس کے بعد وزیراعظم نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھے اراکین سے بھی فردا فردا مصافحہ کیا۔علاوہ ازیںپاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر

بھرپور کردار ادا کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارا جو بھی کردار ہوگا وہ اسمبلی میں بیٹھ کرادا کریں گے، امید کرتے ہیں حکومت صحیح سمت میں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے، انہیں چاہیے تھا اپوزیشن میں بیٹھتے اور حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔انہوںنے کہاکہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور اس کا حصہ ہیں، جو بھگوڑے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button