پاکستان

بلاول بھٹو کی زبان پھر پھسل گئی!! اب کیا کہہ دیا؟

قومی اسمبلی میں خطاب کے دور ان چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زبان پھسل گئی،تقریر کے دوران تین دفعہ حکومتی اتحاد کو اپوزیشن قراردیدیا۔ پیرراجہ پرویز اشرف کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکبد دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جناب سپیکر! متحدہ اپوزیشن اور باالخصوص پیپلزپارٹی کی طرف سے مبارکباد آپ کو پیش کرتے ہیں۔خطاب

کے دوران بلاول نے کہا کہ پوری اپوزیشن آپ کی طرف دکھ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلقیس ایدی سے متعلق قرارداد پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی زبان ایک مرتبہ پھر پھسل گئی،بلاول نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد لیکر آئی ہے،اس کو ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دیکر پاس کیا جائے۔بعد میں درستگی کرانے پر بلاول بھٹو نے کہا

کہ اپوزیشن سے حکومت میں آئے ہیں،عادت بدلنے میں ابھی تھوڑا وقت لگے گا۔علاوہ ازیں نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ایوان میں آمد پر وزیٹر گیلری میں بیٹھے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے استقبال کیا۔کارکنوں نے جئے بھٹو،زندہ ہے بھٹو زندہ یے ،چاروں صوبوں کی زنجیر،بینظیر،بینظیر کے نعرے لگائے۔راجہ پرویز اشرف نے مہمانوں کی گیلری میں جاکر کارکنوں اور رہنمائوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ارکان اسمبلی نے بھی نو منتخب سپیکر راجہ پرویز اشرف کا گرم جوشی کا استقبال کیا۔دریں اثناء سابق صدرو شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی ایوان مین آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کراور گیلری میں بیٹھے کارکنوں نے تالیوں اور نعرے لگا کر استقبال کیا۔کارکنوں نے ایک زراری سب پہ بھاری کے نعرے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button