پاکستانتازہ ترین

حکومتی اتحادی اہم سیاسی پارٹی نے دوسری جانب بیٹھنے کا عندیہ دے دیا ، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئیگا اور کوئی نہیں آسکتا۔ ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ میں ایسے ہی نہیں کہہ رہاتھاکہ یہ لوگ نہیں چلاسکتے 200 روپے تک ڈالر پہنچ گیا ہے ،معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے،آئی ایم ایف سمیت یہ کسی سے بات نہیں کررہے بی اے پی والوں نے بھی اشارہ دیاوہ دوسری طرف بیٹھ سکتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئیگا اور کوئی نہیں آسکتا جیلیں ہی ان کا مقدر ہے ،شاید انہیں سخت جیلیں جھیلنا

پڑیں انہوںنے کہاکہ نگراں حکومت کاسربراہ معیشت دان ہوگایہ طے ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب ختم ہوگیا اب مرکزکی بات کریں پنجاب میں چالیسواں ہو گیا ہے اسلام آبادکی صورتحال دیکھیں ،صدر وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کابھی کہہ سکتے ہیں ان لوگوں کی سیاست جڑسیاکھڑگئی ہے یہ اب کیا کر سکتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے مقتدرحلقوں سے اپیل کی کہ لانگ مارچ روکنے میں مدد کریں مقتدر حلقوں کو بھی کہتا ہوں سب کو الیکشن کی تاریخ پر متحد کریں اس وقت سب کوالیکشن کی تاریخ پرسب کو متحد کرنا چاہیے ،آصف زرداری کے علاوہ سب الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں یہ طے ہو گیا ہے ،نگراں حکومت نے آنا ہے اور نئے الیکشن ہونے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صدر مملکت وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پہلے کہہ دیا تھا 31مئی تک اہم فیصلے آ جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ کھیل ختم ہوگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زر داری نے ہاتھ پائوں باندھ کر ان کی سیاست کو لکشمی چوک پر رکھ دیا ہے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم ان کو چھوڑ گئی ہے ،ایم کیو ایم کہتی ہے ان کا فیصلہ غلط ہوگیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button