پاکستان

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا دورہ مری، مال روڈ پرکارکنوں نے کیا نعرے لگا دیے

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مری کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے مری میں صفائی کا صورتحال اور ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز مال روڈمری پہنچے تو انہیں دیکھ کر مسلم لیگ (ن) کے کارکن جمع ہو گئے۔ کارکنوں نے تالیاں بجا کر حمزہ شہباز کا والہانہ استقبال کیا۔ کارکنوں نے ’’دیکھو دیکھو کون آیا… آیا آیا شیر آیا‘‘ اور ’’ حمزہ شہباز زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا اور کارکنوں میں گھل مل گئے۔ کارکن وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی گاڑی

کے ساتھ چلتے رہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی گاڑی آہستہ آہستہ چلتی ہوئی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کارکنوں کو ہسپتال میں آنے سے روک دیا اور کہا کہ یہ مریضوں کیلئے پریشانی کا باعث ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button