پاکستان

شیخ رشید کا 48 گھنٹے والا دعویٰ ۔۔۔ خواجہ آصف نے بھی بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے اکثر دعوے غلط ثابت ہوئے48 گھنٹے والا بھی غلط ہی ہوگا۔ ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں نئے انتخابات کے اعلان کا کوئی چانس نہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی اکثریت اگلے سال انتخابات چاہتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ن لیگ اکتوبر، نومبر میں الیکشن کے لیے تیار ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی اکتوبر تک ہی تیار ہوگا۔اس سے قبل ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی کہ حکومت سے ملک نہیں چل

رہا ہے، یہ نگراں حکومت بنانے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 48 گھنٹوں میں اہم فیصلے ہوجائیں گے، حکومتی اتحادی ایم کیو ایم بھی الیکشن کا مطالبہ کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button