پاکستان

پاکستان کس چیز میں دنیا کا چوتھا ملک بن گیا

مکوآنہ (این این آئی )رقبے کے لحاظ سے دنیاکا 37واں بڑاملک پاکستان کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے،کماد اور آم کی پیداوارمیں پانچویں،ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں چھٹے، چنے میں ساتویں، گندم وپیاز میں آٹھویں، دھان میں گیارہویں، تیلدارا جناس میںبارہویں اور سبزیات میں سولہویں نمبر پرآگیاہے۔آری فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ کی طرف سے گزشتہ چندسالوں میں مختلف فصلوں، پھلوں اور سبزیوں کی75 سے زائد نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں جوموسمی حالات کا بہترمقابلہ کرنے کے ساتھ زیادہ پیداواری صلاحیت کی بھی حامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ادارہ ہذا میں تیار کی گئی

گندم کی اقسام پاکستان کے99فیصد، کماداقسام92فیصد،کپاس اقسام 95فیصد اور دھان اقسام 88 فیصدرقبہ پر کاشت ہورہی ہیں جوکہ ادارہ کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے بتایاکہ ادارہ میں پنجاب ایگر کلچرل ریسرچ بورڈ اور انٹر نیشنل اداروں کے فراہم کردہ فنڈز کے ذریعے گندم، کپاس،تیلدار اجناس، دالوں پھلوں اور سبزیوں کی نئی اقسام کی تیاری اورویلیوایڈیشن کے کئی منصوبوں پر تحقیقی کام جاری ہے۔انہوں نے بتایاکہ زرعی تحقیق کے لیے تربیت یافتہ ہیومن ریسورس اور بجٹ کی کمی کے مسائل ہونے کے باوجود ادارہ ہذا کے سائنسدان تمام فصلوں کی نہ صرف نئی سے نئی اقسام کا میابی سے تیارکررہے ہیں بلکہ ان کی پیداواری ٹیکنالوجی میں بہتری کے لیے نت نئے تجربات بھی کررہے ہیں جس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button