تازہ ترینلائف سٹائل

عامر لیاقت نے اداکار احمد علی بٹ سمیت تمام "جلنے والوں” کیلئے پیغام جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ سمیت تمام "جلنے والوں” کیلئے پیغام جاری کردیا۔

عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا ” اپنے دماغ کا پاسورڈ دینا، مجھے عقل انسٹال کرنی ہے۔” انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ” سنو! احمد علی بٹ سمیت تمام جلنے والو سن لو۔”

اس سے قبل احمد علی بٹ نے عامر لیاقت کی اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ بیڈ روم سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز پر تبصرہ کیا گیا تھا۔ انسٹاگرام پر ایک سٹوری میں اداکار نے کہا تھا "جب آپ اپنے بیڈ روم کی پرائیویسی سے کچھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں تو یہ یاد رکھیں کہ آپ پوری دنیا کو اپنے بیڈ روم میں دعوت دے رہے ہیں، اس لیے اگر آپ کے بیڈ روم میں گھسنے والے لوگ باہر نہ نکلیں تو پھر شکایت بھی نہ کریں۔”خیال رہے کہ کچھ روز پہلے عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ سے تیسری شادی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button