تازہ ترینلائف سٹائل

’دین میں چار نہیں بلکہ 17شادیوں کی اجازت ہے‘ عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ کو پہلو میں بٹھا کر بتادیا

حال ہی میں تیسری شادی کرنیوالے رکن اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ دین میں 17شادیوں کی اجازت ہے، جب وہ یہ بات کررہے تھے تو ان کی نئی نویلی دلہن بھی پہلو میں بیٹھی تھیں۔

ڈیلی پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے میزبان اسامہ بن عتیق کے سوال ’ ہر گھر میں آپ کی شادی کے چرچے ہیں، میمز بن رہی ہیں اور اگر دین کی بات کریں تو چار شادیوں کی اجازت ہے‘ ۔ اس پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ ’چار نہیں، دو دو کرو، تین تین کرو، چار چار کرو، سترہ شادیاں ہیں، ایک وقت میں چار شادیوں کی اجازت ہے ، اگر کوئی انتقال کرجائے تو دوبارہ کرلیں‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button