تازہ تریندلچسپ و عجیب

انوکھی شادی ، پاکستانی دولہا نے نکاح کے موقع پر حلف اٹھالیا

دنیا بھر سے شادی کے موقع پر دولہا یا دلہن کی جانب سے کوئی نہ کوئی عجیب کام کرنے کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں لیکن اب پاکستانی دولہا نے نکاح کے موقع پر حلف اٹھا کر سب کو حیران کردیا۔

جمیل احمد اولکھ نامی دولہا نے نکاح کی صورت میں اپنی دلہن کے ساتھ زندگی بھر کا ساتھ نبھانے کا حلف تو اٹھایا ہی ہے ساتھ ہی انہوں نے سیاسی پارٹی جماعتِ اسلامی پاکستان کی رکنیت کا بھی حلف لیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جمیل اولکھ اور ان کے چار بھائی اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن رہے ہیں، اس کے علاوہ ان کے والد محمد امیر علی اولکھ مرحوم بھی طلبہ تنظیم کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے رکن بھی رہے ہیں۔انہوں نےدولہا کو شادی کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کا رکن بننے پر دلچسپ انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا "ہمارے بھائی جمیل احمد اولکھ نے حلفِ زوجیت کے ساتھ ساتھ حلفِ رکنیت بھی اٹھایا ہے۔ اللّہ ذوالجلال استقامت عطا فرمائے، شادی اور جماعت کی رکنیت مبارک ۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button