تازہ تریندلچسپ و عجیبلائف سٹائل

دلہن کو پہلی بار دیکھنے پر دولہا کا ایسا رد عمل کہ ویڈیو نے دھوم مچادی

بھارت میں ایک دولہا نے تیاری کے بعد اپنی دلہن کو پہلی بار دیکھا تو بے ساختہ ایسا ردعمل دیا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ویب سائٹ ’کلنگا ٹی وی ‘ کے مطابق یہ ویڈیو ویڈنگ فیئرز نامی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں رشی نامی دولہا کو بیوٹی سیلون میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں اس کی دلہن تیار ہو رہی ہوتی ہے۔


جونہی رشی کی نظر اپنی دلہن سومیا ورما پر پڑتی ہے تو وہ اس کی خوبصورتی پر یوں دم بخود رہ جاتا ہے جیسے اسے پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔ وہ بے اختیار اپنی دلہن کی طرف بڑھتا ہے اوراس بے اختیاری کے ساتھ اس کے ہاتھوں کو بوسے دینا شروع کر دیتا ہے کہ کمنٹس میں لوگ دولہا کا تمسخربھی اڑا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”میک اپ کے بعد ہر دلہن پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو جاتی ہے، اس پر اتنے مصنوعی ردعمل کی ضرورت نہیں تھی۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button