تازہ تریننیشنل خبریں

"کپتان کیلئے 22 کا ہندسہ اور اگلا ہفتہ اہم”

اینکر پرسن ثنا ء بچہ نے وزیر اعظم عمران خان کیلئے اگلا ہفتہ اہم قرار دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں ثنا ء بچہ نے لکھا ” کپتان کے لیے اگلا ہفتہ اور 22 کا ہندسہ اہم۔”ثناء بچہ نےاپنی اس پیشگوئی کا صرف اشارہ دیا ہے لیکن مکمل وضاحت نہیں کی کہ وزیر اعظم کیلئے یہ دو باتیں کس حوالے سے اہم ہوسکتی ہیں۔


اس پیشگوئی پر ثناء بچہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ان کے ٹویٹ کے جواب میں پی ٹی آئی واریئر نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا ” خان صاحب نے ٹوکریوں کو اب نجومی بھی بنادیا ہے، پتہ نہیں اور کون کون سے کام کروائے گا ان سے۔”


احمد کھوکھر نے کہا کہ ثناء بچہ یہی ٹویٹ سنہ 2023 میں بھی کر رہی ہوں گی۔

وقاص علی جعفری نے ثناء بچہ کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا ” جب سے مرشد نے منڈی بہاؤالدین کے جلسے کے دوران یہ الفاظ کہے ہیں "جب تک میں زندہ ہوں ان کو نہیں چھوڑوں گا جب تک یہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہ کردیں” اُس دن سے دھوئیں کے بادل مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں اور دھواں کہاں کہاں سے نکل رہا ہے اس کی گنتی ابھی جاری ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button