تازہ تریننیشنل خبریں

تحریک انصاف کا منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے13 منحرف اراکین کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شو کاز نوٹس پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے ہیں۔نوٹس میں 13منحرف اراکین سے وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان کو سات روز میں غیر مشروط معافی مانگنے اور واپس آنے کا کہا گیا ہے۔شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button