تازہ ترینلائف سٹائل

سب کی پسند ۔۔۔۔۔چکن وائٹ کڑاہی

کچن کارنر میں آج ہم آپ کو ایک ایسی ڈش بنانا سکھائیں گے جو دکھنے میں وائیٹ ، کھانے میں لائیٹ اور لذیذ ہے۔ جی ہاں ! آپ نے درست پہچانا ہم ” چکن وائیٹ کڑاہی “ کی بات کر رہے ہیں ۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ ڈش دکھنے میں وائیٹ ہو گی لیکن غذائیت اور لذت میں بھرپور ہو گی اور اس میں مختلف مسالحہ جات بھی استعمال ہونگے ۔ تو آئیے چکن وائیٹ کڑاہی بناتے ہیں ، یہ ڈش بنانے کیلئے آپ کو جن اشیاءکی ضرور ت ہو گی انہیں نوٹ فرما لیں ۔

درکار اشیاء:چکن۔500گرام،کھانے کا تیل۔4کھانے کے چمچ،نمک۔حسبِ ذائقہ،ادرک لہسن۔ 1کھانے کا چمچ،گرم مسالہ۔1چائے کا چمچ،کالی مرچ۔ 1 چائے کا چمچ،ہری مرچ(چوپ)۔1کھانے کا چمچ،دھنیا پاﺅڈر۔1چائے کا چمچ،دہی۔1 کپ، کریم۔آدھا کپ،زیرہ۔1کھانے کا چمچ

بنانے کی ترکیب کچھ اس طرح ہے کہ ایک کڑاہی میں کھانے کا تیل لیں اب اس میں چکن ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔ اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔ پھر اس میں گرم مسالہ، کالی مرچ، دھنیا پاﺅڈر ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔ دہی ڈال کر 4 سے5 منٹ تک پکا لیں۔ اب اس میں کریم ڈال کر ایک سے دو منٹ تک پکا ئیں۔ ۔۔۔۔لیجئے جناب چکن وائٹ کڑاہی تیار ہے ، آپ اسے گرم گرم روٹی یا تندوری نان کیساتھ بھی کھا سکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button