تازہ تریننیشنل خبریں

"حکومت کے خلاف ووٹ دینے آنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ پی ٹی آئی اسمبلی سے نکال دے گی” شاہد خاقان عباسی کا منحرف ارکان کو پیغام

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جو ارکان حکومت کے خلاف ووٹ دینا چاہتےہیں وہ یہ سوچ کر آئیں کہ پی ٹی آئی اسمبلی سے نکال دے گی۔

نجی ٹی وی ہم نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو اراکین پی ٹی آئی سے آئے ہیں وہ یہ سوچ کر آئیں کہ انہیں اسمبلی سے نکال دیا جائے گا۔ارکان پارلیمنٹ آئیں گے انہیں کوئی نہیں روک سکتا،کبھی بھی کوئی اقتدار چھوڑکر اپوزیشن میں نہیں آتا۔انہوں نےکہا کہ ہم اقتدار کے لالچ میں نہیں ایک مقصد کیلئے آئے تھے، پنجاب میں عدم اعتماد بعد کی بات ہے،ان کے خیال میں وفاق میں انتخابات ہونے چاہئیں، صوبے چلتے رہیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، حکومت نے عوام کو تکلیف کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button