تازہ تریننیشنل خبریں

تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں کیا کیا جائے گا ؟ اپوزیشن نے پلان بی بھی ترتیب دیدیا

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن نے پلان اے کے ساتھ پلان بی بھی بنا لیا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپنی تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے پلان اے میں فیصلہ کیا تھا کہ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا جائے گا، اور عمران خان پر مسلسل دباو¿ بڑھایا جاتا رہے گا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں اور پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ رابطے بھی اسی پلان کا حصہ تھے،اور اپوزیشن ہر صورت میں حکومت پر نفسیاتی دباو¿ برقرار رکھے گی۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پلان بی بھی بنا لیا ہے، جس پر عمل تحریک کی ناکامی کے بعد کیا جائے گا۔ پلان بی کے سلسلے میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں انتہائی کم وقت میں پھر اقدام اٹھایا جائے گا، اور وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے دباو¿ بڑھایا جائے گا، جب کہ پلان بی میں حکومتی منحرف ارکان کے استعفے دینے کا بھی آپشن رکھا گیا ہے۔

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی بھی صورت اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں اعتماد کا ووٹ لینے کا قانون و آئینی طریق کار کے مطابق مطالبہ کیا جائے گا، صدر مملکت اور سپیکر قومی اسمبلی کو تحریری طور پر اس معاملے پر آگاہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button