تازہ تریننیشنل خبریں
کتنے منحرف اراکین نے حکومت سے رابطہ کر لیا ؟ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین منحرف اراکین نے واپس آنے کیلئے رابطہ کیاہے ، عمران خان کو پرویزخٹک کی اتحادی جماعتوں اور جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں پر بھی بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نے حکومتی ٹیم کو سیاسی رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔
قانونی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو صدارتی ریفرنس کے خدو خال پر بریفنگ بھی دی گئی ، عمران خان نے ریفرنس فائن کرنے کی ذمہ داری اٹارنی جنرل اور بابراعوان کو سونپ دی ہے ۔